13 دسمبر 2013 - 20:30
ایران کے خلائي سائنس دانوں کی قدردانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے خلائي سائنس دانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ابنا: ایرانی سائنس دانوں نے ایک راکٹ کے ذریعے دوسری مرتبہ بندر کو خلا میں بھیج کر صحیح سالم واپس بھی اتار لیا ہے۔ صدر جناب حسن روحانی کے تہنیتی پیغام میں آیا ہے کہ ایران کے خلائي سائنس دانوں نے ہفتہ تحقیقات کے پہلے دن ایک راکٹ کے ذریعے دوسرا بندر خلا میں بھیج کر صحیح سالم واپس زمین پر اتارلیا ہے۔ اس بندر کا نام فرگام ہے۔ صدر مملکت نے رہبرانقلاب اسلامی اور ملت ایران کو اس کامیابی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے ایرانی سائنس دانوں کی روز افزون کامیابی کے لئے دعا بھی کی۔ آج صبح کاوشگر نامی راکٹ کے ذریعے فرگام نامی بندر کو خلامیں بھیجا گيا اور راکٹ نے زمین سے ایک سو بیس کلومیٹر کی دوری پر جا کر انڈر آربیٹ ماموریت انجام دی اور زندہ و صحیح و سالم بندر کے ساتھ زمین پر اتر آيا۔ اس دوران زمین اسٹیشن پر ایرانی سائنس دانوں نے بایو کیپسول میں موجود بندر کی حیاتی علامتیں جیسے آواز، نبض، دل کی دھڑکن نیز بایوکیپسول میں ہوا اور گيس کی دباؤ اور دیگر سائنسی امور کا جائزہ لیا۔ کاوشگرراکٹ کا خلا میں بھیجا جانا اور اسے کامیابی سے زمین پر اتار لینا خلا میں انسان کو بھیجنے کے ہدف سے ایران کی ایک بڑی کامیابی شمار ہوتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے دو ہزار نو میں اپنا پہلا سٹیلائيٹ خلا میں بھیجا تھا۔

.......

/169