12 دسمبر 2013 - 20:30
بحرین میں ملک گیر مظاہرے، سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

ملت بحرین نے جمعرات کی رات ملک گیر مظاہرے کرکے سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: ملت بحرین نے جمعرات کی رات ملک گیر مظاہرے کرکے سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔  پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملت بحرین نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے آل خلیفہ کی سرنگونی کے نعرے لگائے اور اپنے جمہوری مطالبات پر تاکید کی۔ مظاہرین نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کو آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں میں دی جانے والی جسمانی ایذاؤں کا خاتمہ کیا جائے۔ درایں اثنا بحرین کے ایک سیاسی رہنما عباس ابو صفوان نے کہا ہے کہ آل خلیفہ نے ملت بحرین کے خلاف تشدد آمیز پالیسیاں اپنا رکھی ہیں جو ظلم و ستم پر مبنی ہیں اسی بنا پر ملت بحرین کو متحد ہوکر آل خلیفہ کے ظلم و ستم کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲