پرویز مشرف غداری کیس میں آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے یہ درخواست وفاقی سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے جمع کرائی ہے۔حکومت نے سنگین غداری کے ایکٹ 1973 کے تحت کارروائی کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے آئین معطل کر کے ایمرجنسی نافذ کی۔ ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں قائم خصوصی عدالت اس درخواست پر کارروائی کرے گی۔
.....
/169