8 دسمبر 2013 - 20:30
شام اور عراق کے مشترکہ سرحد، وسیع آپریشن

شام اور عراق کے مشترکہ سرحدی علاقے میں عراقی سکیورٹی فورسز نے وسیع آپریشن شروع کردیا۔

ابنا: شام اور عراق کے مشترکہ سرحدی علاقے میں عراقی سکیورٹی فورسز نے وسیع آپریشن شروع کردیا۔  ان کاروائیوں کا مقصد علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عراقی سکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں تین سرنگيں دریافت کی تھیں جن سے تکفیری دہشتگرد ہتھیار اسمگل کرتے تھے۔ ان سرنگوں کے دریافت ہونے کے بعد عراقی فوج نے اس علاقے میں آپریشن شروع کیا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ بغداد کے شمال مشرق میں واقع شہر البہرز میں ایک کار بم دھماکے میں گيارہ افراد جان بحق اور بائيس زخمی ہوئے ہیں۔ عراقی حکام کا کہنا ہےکہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں۔

.......

/169