8 دسمبر 2013 - 20:30
ایران کے سینٹرل بینک کے ایک اعلی عہدیدار کا دورۂ ہندوستان

ایران کے مرکزی بینک کے شعبۂ زر مبادلہ کے سربراہ غلام علی کامیاب ہندوستانی حکام سے گفتگو کیلئے اس ملک کے دورے پر نئی دہلی پہنچے ہیں۔

ابنا: ایران کے مرکزی بینک کے شعبۂ زر مبادلہ کے سربراہ غلام علی کامیاب ہندوستانی حکام سے گفتگو کیلئے اس ملک کے دورے پر نئی دہلی پہنچے ہیں۔ وہ اپنے دورۂ ہندوستان میں اس ملک کے وزرائے تجارت و خزانہ سے ملاقات اور ایران و ہندوستان کے دو طرفہ تعلقات اور تجارت کے عمل کو مزید فروغ دیئے جانے کے طریقوں کا جائزہ لیں گے۔اس سے قبل ایران کے وزیر صنعت و تجارت محمد رضا نعمت زارہ نے جمعرات کے دن انڈونیشیاء کے شہر بالی میں تجارت کی عالمی تنظيم کے وزرائے صنعت کے اجلاس کے موقع پر ہندوستان کے وزیر تجارت آنند شرما سے ملاقات میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پابندیاں دور کئے بغیر تجارت کو فروغ حاصل نہیں ہوسکتا امید ظاہر کی تھی کہ ہندوستان کا رزرو بینک، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ اور خاصطور سے ایران سے تیل کی درآمدات میں اضافے کی غرض سے موثر اقدامات عمل میں لائے گا۔

.......

/169