6 دسمبر 2013 - 20:30
فرقہ واریت کے بڑھتے خطرات سے عوامی آگاھی، علماء کردار ادا کریں

بین الاقوامی تقریب مذاہب کونسل کے سیکریٹری جنرل نے فرقہ واریت کے خطرات کے حوالے سے عوام کی آگاہی میں اضافے کے لئے اسلامی ملکوں کے موثر کردار پر تاکید کی ہے۔

ابنا: بین الاقوامی تقریب مذاہب کونسل کے سیکریٹری جنرل نے فرقہ واریت  کے خطرات کے حوالے سے عوام کی آگاہی میں اضافے کے لئے اسلامی ملکوں کے موثر کردار پر تاکید کی ہے۔ آیت اللہ " محسن اراکی " نے ایران کی تقریب خبررساں ایجینسی کے ساتھ گفتگو میں تکفیری افکار و نظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی ممالک کے کردار کے بارے میں کہا کہ  علماء و دانشور حضرات ، فرقہ واریت اور دین و مذہب کے نام پر دشمنی و بغض و عناد کی دعوت والوں کی شناخت کے حوالے سے ، عوام کو  آگاہ کرنے میں اپنا کردار ادا  کریں۔ بین الاقوامی تقریب مذاہب کونسل کے سیکریٹری جنرل نے آیت اللہ "محسن اراکی" نے کہا کہ وہ افراد کہ جو دین و مذہب  کے دفاع کے عنوان سے لوگوں کو دشمنی کی دعوت دیتے ہیں ، انہوں نے دین کو صیحیح معنوں میں سمجھا ہی نہیں ہے اور ایسے افراد ذاتی مفادات کے خاطر ، عالم اسلام کے مجموعی مفادات کو خطرے سے دوچار کررہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲