ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کی دفاعی طاقت و توانائی کے مقام کو ایران کے غیور و بہادر عوام کی مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا۔ وزارت خارجہ کے پریس دفتر کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ " محمد جواد ظریف " نے آج تھران یونیورسٹی میں دو دسمبر کو کی گئی اپنی تقریر کے حوالے سے وضاحت کی اور بعض ذرائع ابلاغ میں ایک طالبعلم کے سوال کے جواب میں اپنے شائع ہونے والے بیان کے بارے میں کہا کہ انہوں نے اپنی تقریر میں اس بات پر تاکید کی تھی کہ تسلط پسند طاقتوں کے مقابلے میں اہم دفاعی طاقت کے عنوان سے ایران کے عوام کی مزاحمت کا کردار عظیم طاقت و قدرت کا حامل رہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہ کہ پیش کیئے جانے والے سوال میں عوام کی مزاحمتی طاقت و قدرت کے کردار پر تاکید کی گئی اور وضاحت کی کہ وہ چیز کہ جس سے امریکہ ڈرتا ہے ایران کے عوام کی مزاحمت ہے اور ایران کی رضاکار فورس بسیج کی طاقت و توانائی ناقابل انکار ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے عراق کی بعثی حکومت کی طرف سے مسلط کردہ جنگ میں بھی ایران کے عوام کی مزاحمت و طاقت و توانائی ہی سب پر بھاری رہی ہے اور ملت ایران نے جان فشانی و فداکاری کے عظیم کارنامے پیش کئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486855
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کی دفاعی طاقت و توانائی کے مقام کو ایران کے غیور و بہادر عوام کی مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا۔