6 دسمبر 2013 - 20:30
امام خمینی(رہ) کی نگاہ میں نیلسن منڈیلا کی جدوجہد

پاکستان کی علمی شخصیت پروفیسرشمیم اختر نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) وہ پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے نیلسن منڈیلا کی نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کی حمایت کی۔

ابنا: پروفیسرشمیم اختر نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) نے اس وقت کی سخت اور کھٹن صورتحال کے باوجود نہ فقط انھیں خراج تحسین پیش کیا بلکہ ان کی جدوجہد کی بھر پور حمایت کی۔ اور تہران میں سیاہ فام شخصیات کی ایک کانفرس بھی منعقد کی۔پروفیسرشمیم اختر کا کہنا تھا کہ ایران کے قائدین اورحکام کی جانب سے دنیا بھر میں مظلوموں کی حمایت کی وجہ سےپوری دنیا میں لوگ ایران کے اسلامی انقلاب کی حمایت کرتے ہیں  واضح رہے کہ نیلسن منڈیلا نے28 سال کی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اورطویل بیماری کے باعث نیلسن منڈیلا کا جمعرات کی شب 95برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔......./169