6 دسمبر 2013 - 20:30
حلب اور دمشق کے نواح میں دہشت گردوں کے خلاف اہم کاروائیاں

دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں فوج کی مسلسل پیشقدمی کے دوران دہشت گردوں کے درجنوں گوداموں کو فوج نے قبضے میں لیا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز سرکاری افواج کی یونٹوں نے ادلب میں بڑی مقدار میں اسلحے اور گولہ بارود کے کئی گوداموں کو اپنے قبضے میں لیا۔ اس رپورٹ کے مطابق دمشق کے نواحی علاقے الزبدانی میں بھی درجنوں دہشت گردوں کو ایک ہی مقام پر محاصرہ کرکے ہلاک کیا گیا، شہر نبک کے محلوں "حي الشرقی اور حارۃ الفوقا" فوج نے پیشقدمی جاری رکھی اور یبرود کے علاقے میں ریما کی زرعی زمینوں میں دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔  شام کی قومی تحقیقاتی مرکز کے سربراہ بسام ہاشم نے العالم کو بتایا: القصیر، حلب اور لبنانی سرحد کے قریب ریف حماہ میں دہشت گردی کے باقیات فوج کے شدید محاصرے سے نہیں نکل سکے ہیں اور اب انہيں شدید برفباری اور سردی اور اشیاء خورد و نوش کی قلت کا سامنا ہے چنانچہ ان علاقوں میں دہشت گردوں کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا اور یوں جنگ بھی اختتام پذیر ہوگی۔  ادھر ایک شامی مبصر ثائر ابراہیم نے العالم کو بتایا: مسلح دہشت گردوں کو اسرائیل اور سعودی عرب کے مشترکہ آپریشن روم کی حمایت حاصل ہے گو کہ غوطہ شرقیہ میں وہ اپنے مقصد میں ناکام ہوئے ہیں اور سرکاری فوج نے جمعہ کے دن مسلح دہشت گردوں پر غلبہ حاصل کیا اور ان علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر صاف کرنے کے لئے کاروائی جاری ہے۔  صوبہ ریف دمشق میں سرکاری افواج پوری قوت سے کاروائیاں کررہی ہے؛ فوج نے احرار الشام نامی دہشت گرد ٹولے کے دستوں کو لاذقیہ کی بستیوں "ترتیاح اور عین سامور اور عالیہ" میں نشانہ بنایا اور ڈنمارک سے آنے والے دو اسنائپرز سمیت درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ عسکری اہمیت کے حامل علاقے القلمون میں "تلہ غالی، نقارین، شیخ سعید" نامی علاقوں نیز حلب کی مرکزی جیل کے اطراف میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ نیز حلب میں ایک اسپتال میں دھماکہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور کار بم کو ناکارہ بنایا گیا اور مسلح دہشت گردوں کی بڑی تعداد کو ہلاک کردیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/٭۔٭