ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صنعت و تجارت نے انڈونیشیا کے شہربالی ميں تجارت کی عالمی تنظیم ( ڈبلیو، ٹی، او ) کے وزراء کےاجلاس کے موقع پرہندوستان عمان اورجرمنی کے وزرا صنعت و تجارت سے ملاقات کی۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صنعت و تجارت محمد رضا نعمت زادہ نے کل نےانڈونیشیا کے شہربالی ميں ہندوستان کے وزیر تجارت انند شرما سے ہونے والی ملاقات میں تہران اور دھلی کے مابین گاڑی بنانے کی صنعت،ریلوے لائن اور اسی طرح فولاد کی صنعت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ایران کے وزیر صنعت و تجارت محمد رضا نعمت زادہ نے کل جرمنی اور عمان کے صنعت و تجارت کے وزرا سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ انڈونیشیا کے شہربالی ميں تجارت کی عالمی تنظیم ( ڈبلیو، ٹی، او ) کے159 وزراء صنعت و تجارت کااجلاس3 روز تک جاری رہنے کے بعد کل ختم ہو گيا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486405
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صنعت و تجارت نے انڈونیشیا کے شہربالی ميں تجارت کی عالمی تنظیم ( ڈبلیو، ٹی، او ) کے وزراء کےاجلاس کے موقع پرہندوستان عمان اورجرمنی کے وزرا صنعت و تجارت سے ملاقات کی۔