ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدرڈاکٹر" حسن روحانی " اور عراقی وزیر اعظم " نوری مالکی نے تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید کی۔ صدر مملکت جناب حسن روحانی نے آج عراقی وزیر اعظم نوری مالکی کے ساتھ ملاقات ميں پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے بارے ميں ایران کی نئي حکومت کی پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو اسٹریٹیجک قراردیتا ہے اور اس کوشش میں ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان طویل المدت تعلقات کے لئے حالات سازگار بنائے جائيں۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے شام کے حالات کے بارے میں بھی کہا کہ شام کا مسئلہ اور بین الاقوامی کانفرنس ٹو، شام سے دہشت گردوں کے مکمل انخلاء اور ایک مکمل آزادانہ اور غیر مشروط انتخابات پر تاکید کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچے۔ عراقی وزیر اعظم نوری مالکی نے بھی اس ملاقات ميں ایران کے ساتھ تمام شعبوں خاص طور پر اقتصادی شعبے میں تعلقات کے فروغ پر تاکید کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کی نئی حکومت کی کوششوں سے علاقے کے سارے مسائل و مشکلات برطرف ہوجائیں گی۔ انہوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طف پانے والےسمجھوتے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جنیوا معاہدہ ایران اور علاقے کے ملکوں کے لئے اہم اور قدرو منزلت کا حامل ہے اور حکومت عراق کو امید ہے کہ اس سمجھوتے کے طویل المدت اثرات علاقے کے استحکام پر مرتب ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486293
اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدرڈاکٹر" حسن روحانی " اور عراقی وزیر اعظم " نوری مالکی‘‘ نے تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید کی۔