4 دسمبر 2013 - 20:30
عراقی وزیر اعظم تہران کے دورے پر

عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی ایران کے دورے پر بدھ کی شام تہران پہنچے جہاں ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیر نے ان کا استقبال کیا۔

ابنا: عراقی وزیر اعظم ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں فروغ اور اہم علاقائی مسائل پر گفتگو کے لئے ایک اعلی وفد کے ساتھ تہران پہنچے ہیں۔ نوری المالکی جمعے کو مشہد المقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضے کی زیارت کریں گے۔انہوں نے نائب صدر کے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور بغداد کے درمیان تجارت کو 15 میلین ڈالر کی سطح تک پہنچانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سطح کو بڑھانے کے لئے تمام توانائیوں سے فائدہ اٹھايا جائے گا۔......./169