ابنا: انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکا جیسے ملک دہشتگردی اور عالمی جرائم کے خطرنک خطروں سے نمٹنے کی کوششوں میں سب سے آگے ہیں اور دونوں ہی ملک اس طرح کی دہشتگردی کی عالمی تنظیموں اور جرائم پیشہ گروہوں کے اصل نشانے پر ہیں۔انہوں نے ہندوستان اور امریکا کے پولیس سربراہوں کی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ اکثر سرحد پار سے حملے ہوتے ہیں اور یہ حملے اس طریقے اور ارادے سے کئے جاتے ہیں امن میں زیادہ سے زیادہ رکاوٹیں کھڑی کی جائیں۔ہندوستان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی، چاہے وہ کسی بھی شکل میں کیوں نہ ہو، اس کے خطرے سے نمٹنے کے لئے سبھی ملکوں کو مناسب کوشش کرنا چاہئے۔ ......./169
4 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486170
ہندوستان کے وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے کہا ہے کہ سرحد پار موجود عناصر ملک میں بیشتر حملوں کے ذمہ دار ہیں۔