4 دسمبر 2013 - 20:30
صہیونیزم، مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت پھیلانےمیں ملوث

عالمی صہیونیزم مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت پھیلانےکی کوشش کر رہا ہے۔

ابنا: پاکستان کی انٹیلی جنس تنظیم آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر ریٹائرجنرل حمید گل نے ریڈیوتہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی صہیونیزم مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری گروہ من جملہ جنداللہ صہیونیوں کا آلہ کار بن کر شیعہ اور سنی مسلمانوں کے مابین اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کی انٹیلی جنس تنظیم آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر ریٹائرجنرل حمید گل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت امریکی مطالبوں پرعمل کررہی ہے حالانکہ اسے معلوم ہے کہ تکفیری گروہوں کی کون حمایت اورمدد کر رہا ہے۔ریٹائرجنرل حمید گل نے شام،عراق اور افغانستان میں عالمی سامراج کی شکست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اتحاد و وحدت سے اسلام دشمن طاقتوں کی سازشوں کو نا کام بنائیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے شورش زدہ شہرکراچی میں تکفیری دہشتگردوں نےمنگل3دسمبرکو علامہ دیدارعلی جلبانی اور 2دیگر شیعہ مسلمانوں کو فائرنگ کر کے شھید کر دیا تھا جس کے خلاف زبردست احتجاج ہوا ہے۔......./169