3 دسمبر 2013 - 20:30
شیخ علی سلمان: بحرین میں جمہوری حکومت کے قیام پر تاکید

بحرین کی جمعیت وفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے بحرین میں جمہوری حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: انہوں نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرینی عوام اپنے ملک میں غیر فوجی اور جمہوری حکومت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بحرین میں آزادانہ انتخابات کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ملک میں ان انتخابات کے ذریعے ایک آزاد قانون ساز ادارہ قائم کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ بحرین میں جمہوری عمل آگے بڑھ سکے۔واضح رہے کہ بحرین میں حکومت کے خلاف عوام کے پرامن مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔......./169