ابنا: ایران کے وزیر خارجہ ان ملکوں کے اپنے دورے میں حکومت ایران کے اس پیغام کے حامل ہیں جس میں محبت اور اچھی ہمسائیگی کی تمنا کی گئی ہے اور علاقائی یکسوئی کو کامیابی کے اہم عامل سے تعبیر کیا گيا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف متحدہ عرب امارات کے اپنے دورے میں اس ملک کے اعلی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون کے فروغ کے بارے میں گفتگو نیز متحدہ عرب امارات میں مقیم ایرانی شہریوں سے بھی ملاقات کریں گے۔......./169
3 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485881
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچے ہیں۔ ان کا یہ دورہ پڑوسی ملکوں کے حکام کے ساتھ صلاح و مشورے کے دائرے میں خلیج فارس کے ملکوں کے جاری دورے کے تناظر میں انجام پایا ہے۔