ابنا: ايران کي وزارت خارجہ کي ترجمان مرضيہ افخم نے تھائي لينڈ ميں پيش آنے والے پر تشدد واقعات پر تشويش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کي تمام سياسي جماعتوں کو چاہئے کہ وہ اختلافات کو پرامن طريقوں سے حل کرنے کي کوشش کريں ـ مرضيہ افخم نے کہا کہ ہم اميد کرتے ہيں کہ تشدد سے اجتناب کرتے ہوئے پرامن طريقوں سے مسائل کو حل کيا جائے گاـايران کي وزارت خارجہ کي ترجمان نے کہا کہ تھائي لينڈ مشرقي ايشيا کا ايک اہم ملک اور آسيان کا رکن ہے بنابريں اس علاقے کا امن و استحکام پورے علاقے کے لئے اہميت رکھتا ہے ۔......./169
1 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485417
اسلامي جمہوريہ ايران نے تھائي لينڈ ميں پيدا ہونے والي سياسي بے چيني پر تشويش ظاہر کي ہےـ