ابنا: ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان گذشتہ مہینے عمل میں آنے والی فائربندی کے نگراں کمیٹی کے چیئرمین کے بقول الحوثی گروہ کے افراد اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں کے درمیان یہ شدید جھڑپیں صوبے صعدہ میں واقع شہر دماج میں ہوئیں۔ دوسری جانب شمالی یمن میں بحران کا خاتمہ کرانے کیلئے تشکیل دی جانے والی صدارتی کمیٹی کے سربراہ یحي ابو اصبع نے دماج کی صورت حال کو ایک المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں راستوں میں بکھری پڑی ہیں جبکہ اس علاقے میں غذائی اشیاء کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یمن کے صوبے صعدہ میں گذشتہ کئی ہفتوں سے الحوثی گروہ اور تکفیری دہشتگردوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں ابتک سینکڑوں کی تعداد میں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔ ......./169
1 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485377
یمن کے ایک سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ شمالی یمن میں الحوثی گروہ کے افراد اور تکفیری دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم ایک سو بیس افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔