ابنا: مزار کے قریب دھشتگردوں کی فائرنگ سے مدبر رضا اور حیدر رضا کی شھادت پر بطور احتجاج ایم اے جناح روڈاور مزار قائد کے اطراف بند ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کردیا گیاہے۔واضح رہے کہ کل قائداعظم کے مزار کے قریب دھشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شیعہ نوجوان مدبر رضا اور حیدر رضا شھید ہوگئےتھے۔ مجلس وحدت مسلمین،جعفریہ الایئنس اور شیعہ علماء کونسل نے کراچی میں2 شیعہ مسلمانوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سےشیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کو روکنے اور دھشتگردوں کی فوری گرفتاری اور انھیں قرار واقعی سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا ۔شہدا کی تدفین نماز ظہر کے بعد کی جائے گی ۔ مزار قائد کے قریب فائرنگ کے واقعہ اور 2 شیعہ مسلمانوں کی شہادت پرگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اظہار افسوس کیا اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کو ملزمان کی فوری گرفتار کر نے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی سندھ سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی......../169
1 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485374
مجلس وحدت مسلمین،جعفریہ الایئنس اور شیعہ علماء کونسل نے کراچی میں 2 شیعہ مسلمانوں کی شہادت کی مذمت کی۔