1 دسمبر 2013 - 20:30
حامد کرزئی: سیکورٹی معاہدے پر دستخط کے لئے امریکا ڈال رہا ہے دباؤ

افغانستان صدر حامد کرزئی نے الزام لگایا ہے کہ امریکا، افغان فوج کے لیے ایندھن اور آلات کی فراہمی روک رہا ہے تاکہ 2014 کے بعد امریکی فوج رکھنے کے معاہدے پر دستخط کے لیے دباوٴ ڈالا جا سکے۔

ابنا: افغان صدارتی دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق افغان صدر نے قومی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا، افغان فوج اور پولیس یونٹوں کو درکار ضروری سامان روک رہا ہے تاکہ افغانستان 2014 کے بعد امریکی افواج کے قیام پر اپنی شرائط نظرانداز کرکے سیکورٹی معاہدے پر دستخط کردے۔نیٹو نے حامد کرزئی کے الزامات کی تردید کی ہے۔...../169