1 دسمبر 2013 - 20:30
ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا

ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے صیہونی حکومت سے غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: انسانی حقوق کی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اتوا کو جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ کا محاصرہ فورا ختم کرے اور بغیر کسی رکاوٹ کے روز مرہ کی ضروریات کی چیزوں کو جانے دے۔ اس تنظیم نے موسم سرما میں غزہ میں انسانی بحران کی جانب سے خبردار کیا ہے۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ 17 لاکھ غزہ کے شہری بغیر بجلی کے زندگی بسر کر رہے ہیں کیونکہ غزہ کا واحد بچلی پلانٹ ایندھن کی کمی کی وجہ سے بند ہو گیا ہے۔ایمنیسٹی انٹر نیشنل میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے امور کے سربراہ فلپ لوتھرنے کہا کہ غزہ کے محاصرے نے غزہ کی پوری آبادی کو مجموعی طور پر سزا دی ہے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔......./169