اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہلبیت (ع) ثقافتی اور فنی فیسٹیول کے سربراہ نے آگاہ کیا ہے کہ پیغمبر اعظم (ص) انعامی مقابلے کے شعبہ شارٹ ویڈیو کلیپ کے حوالے سے ۷۰ شارٹ فلمیں اس فیسٹیول کے سیکریٹریٹ کو موصول ہو گئیں ہیں۔حجۃ الاسلام و المسلمین حسینی عارف نے مزید بتایا کہ شارٹ فلمیں ارسال کرنے کی آخری مدت جو آج پہلی دسمبر تک تھی فنکاروں اور ہنرمندوں کی درخواست کی بنا پر اس میں توسیع کی جاتی ہے۔انہوں نے شارٹ فلموں کے شعبے میں اپنی تخلیقات ارسال کرنے کی آخری تاریخ ۴ فروری ۲۰۱۴ تک کی توسیع کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اعظم (ص) عالمی انعامی مقالہ تین شعبوں شارٹ ویڈیو کلیپ، منظر نامہ اور انگلش میں کتاب کی تالیف یا ترجمہ کے سلسلے میں منعقد ہو گا کہ ان تمام شعبوں میں اپنی تخلیقات ارسال کرنے کی آخری تاریخ ۴فروری ۲۰۱۴ ہو گی۔ حسینی عارف نے مزید بتایا ہے کہ فیسٹیول کی اختتامی اور اعطائے جوائز کی تقریب مارچ کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہو گی۔قابل ذکر ہے کہ اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی اور دیگر ثقافتی و فنی اداروں کے تعاون سے اہلبیت(ع) ثقافتی و فنی فیسٹیول کا پہلا مرحلہ پیغمبر اعظم(ص) انعامی مقابلہ کے عنوان سے منعقد کیا جا رہا ہے یہ فیسٹیول سیرت پیغمبر اکرم(ص) اور شبہات کے جوابات کے حوالے سے تین شعبوں شارٹ فلم( شارٹ فلم،شارٹ ڈاکیومینٹری فلم،اینیمیشن) منظر نامہ اور انگریزی میں ایک کتاب کی تالیف یا ترجمہ کے سلسلے سے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں گرانقدر اور نفیس جوائز بھی عطا کئے جائیں گے۔مزید جانکاری حاصل کرنے کے لیے شائقین حضرات پیغمبر اعظم (ص) انعامی مقابلہ کی اصلی سائٹ پر رجوع کر سکتے ہیں: www.islamicartz.com/festival۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
پیغمبر اعظم(ص) انعامی مقابلہ
پیغمبر اعظم (ص) فیسٹیول میں اپنی تخلیقات بھیجنے کی مدت میں توسیع/ 70 شارٹ فلمیں سیکریٹریٹ کو موصول
30 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 485172
پیغمبر اعظم (ص) عالمی انعامی مقالہ تین شعبوں شارٹ ویڈیو کلیپ، منظر نامہ اور انگلش میں کتاب کی تالیف یا ترجمہ کے سلسلے میں منعقد ہو گا کہ ان تمام شعبوں میں اپنی تخلیقات ارسال کرنے کی آخری تاریخ ۴فروری ۲۰۱۴ ہو گی۔