30 نومبر 2013 - 20:30
سعودي عرب، شيعہ طالبعلم پرتشدد، عوام ميں غم و غصہ

سعودي عرب کے تاروت جزيرے ميں ايک سلفي ٹيچر کے ہاتھوں، شيعہ طالبعلم پر تشدد کے نتيجے ميں عوام ميں غم و غصہ کي لہر دوڑ گئي ہے -

ابنا: حسن بن علي نام کے ايک پرائمري اسکول ميں علي رضا فضل نام کے پرائمري درجے  کے  طالبعلم پر   تشدد کے بعد اس ملک کے شيعہ عوام کے درميان ناراضگي اور غصہ پايا جارہا ہے اور انہوں نے فرقہ وارانہ تشدد کے بارے ميں علاقے کے حکام کو خبردار کياہے -مذکورہ  طالب علم کے والدين نے اس سلفي ٹيچر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کيا ہے اور تعليمي حکام سے اپيل کي ہے کے تاروت جزيرے ميں پيش آنے والے اس فرقہ وارانہ اقدام کا نوٹس ليا جائے -سعودي عرب کے طالبعلم اور ان کے والدين اسکولوں ميں تمام اسلامي مذاہب کي تعليم کے خواہاں ہيں ليکن سعودي حکام صرف وہابيت کي اشاعت پر زور ديتے ہيں-سعودي عرب کے تعليمي نظام کي بنياد سلفي احکام پر رکھي گئي ہے -......./169