ابنا: شام کے نمائندے بشار جعفري نے دہشت گردوں کے مقابلے ميں شامي فوج کي کاميابيوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس سے پہلے دنيا کے بيشتر ممالک شام ميں دہشت گردوں کي موجودگي کا انکار کرتے تھے ليکن شام ميں حالات کے تبديل ہوتے ہي اب يہ سبھي ممالک اس بات کا اعتراف کررہے ہيں کہ شام ميں دہشت گرد عناصر موجود ہيں –بشار جعفري نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغرب نے آج اپنے يہاں دہشت گردي کي لعنت اور خطرے کا احساس کرليا ہے کہا کہ شام ميں دہشت گردوں کے لئے مالي اور تشہيراتي حمايت کا بند کرديا جانا اور ان کے حاميوں کے خلاف تاديبي کاروائي شام ميں اس خطرناک لعنت کا مقابلہ کرنے کا سب سے بہترين راستہ ہے –اقوام متحدہ ميں شام کے نمائندے اپنے ملک کے بارے ميں بعض بے بنياد دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شام کے عوام اور فوج کے عزم و ارادے اور اتحاد نے ملک کو کمزور کرنے کي ہر طرح کي کوشش کو ناکام بناديا ہے –اس سے پہلے بشار جعفري نے سلامتي کونسل کے اجلاس ميں بھي کہا تھا کہ شام ميں دہشت گردوں کے خلاف جنگ اس ملک کے بحران کو سياسي طريقے سے حل کرنے کے لئے ايک فيصلہ کن معاملہ ہے اور اسي سے شامي عوام کا اعتماد بحال ہوسکے گا جو گذشتہ ڈھائي برسوں سے دہشت گردوں کي وحشيانہ کاروائيوں کا نشانہ بن رہے ہيں –اس درميان جب شام ميں فوج کو دہشت گردوں کے خلاف مسلسل کاميابياں حاصل ہورہي ہيں امريکي حکام نے خبردار کيا ہے کہ جوامريکي شہري شام ميں دہشت گردوں کے ساتھ مل کر شامي حکومت کے خلاف جنگ کررہے ہيں وہ خود امريکا کے لئے خطرہ سمجھے جارہے ہيں –امريکي حکومت نے کہا ہے کہ جو امريکي جنگجو شام ميں القاعدہ سے وابستہ گروہوں ميں شامل ہوگئے ہيں جب واپس امريکا آئيں گے تو وہ خود اپنے ملک کے لئے خطرہ بن جائيں گے - امريکي وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ شام ميں لڑرہے امريکي جنگجوؤں کي صحيح تعداد کا علم نہيں ہے ليکن سنيٹر تھامس کارپر نے سينٹ کي قومي سلامتي کے اجلاس ميں کہا ہے کہ امريکا اور کينيڈا کے شہري شام يمن اور صوماليہ ميں ہتھيار اٹھا کر جنگ کررہے ہيں انہوں نے کہا کہ جب يہ افراد واپس لوٹيں گے تو امريکا کے لئے سنگين مشکلات کھڑي کرسکتے ہيں –واضح رہے کہ امريکا اور علاقے ميں اس کے بعض اتحادي منجملہ سعودي عرب شام ميں سرگرم دہشت گردوں کي بھرپور حمايت کررہے ہيں -......./169
30 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 485088
شام کے نائب وزير خارجہ نے اپنے ملک کے بحران ميں صيہوني حکومت کے کردار کے بارے ميں کہا کہ اسرائيل کا شام کے بحران ميں پورا ہاتھ ہے اور اس کا ثبوت شام ميں سرگرم دہشت گردوں کے قبضے سے ضبط کئےگئے اسرائيلي ہتھيار ہيں - دوسري جانب اقوام متحدہ ميں شام کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ سبھي ملکوں نے شام ميں دہشت گردوں کي موجودگي کا اعتراف کرليا ہے-