30 نومبر 2013 - 20:30
جرمن پارليمنٹ کے ارکان کي جانب سے جنيوا سمجھوتے کاخيرمقدم

جرمن پارليمنٹ کے ارکان نے ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان ہونے والے جنيوا سمجھوتے کا خير مقدم کيا ہے-

ابنا: جرمن پارليمنٹ کے منتخب ارکان نے وزير خارجہ گيڈو وسترولے کے ساتھ ايک ملاقات ميں ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان ہونے والے سمجھوتے کي مکمل حمايت کا اعلان کيا ہے-سوشل ڈيموکريٹ پارٹي سے تعلق رکھنے والے رکن پارليمنٹ رولف موتسے نے اس موقع پر کہا کہ جنيوا سمجھوتہ جوہري معاملے کے پرامن اور دائمي حل تک پہنچنے کا اچھا راستہ ہے-لفٹسٹ پارٹي کے نمائندے يان فان آکن نے کہا کہ وہ ذاتي طور پر ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان ہونے والے سمجھوتے سے بہت خوش ہيں کيونکہ اس سے مشرق وسطي ميں کشيدگي کم کرنے ميں مدد ملے گي-انہوں نے کہا کہ جنيوا معاہدے کو جرمني، يورپي يونين اور محترمہ کيتھيرين ايشٹن کے لئے ايک عظيم سفارتي کاميابي قرار ديا جاسکتا ہے جو اس معاملے کے سفارتي حل کي کوشش کرتي رہيں  ہيں-گرين پارٹي کي نمائندگي کرتے ہوئے رکن پارليمنٹ محترمہ اگنيس بروگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنيو معاہدہ ايک اہم سفارتي کاميابي ہے-انہوں نے واضح کيا کہ جرمن پارليمنٹ کے ارکان کي جانب سے اس معاہدے کي حمايت اس بات کي علامت ہے کہ ہم ايک حساس مرحلے ميں داخل ہوگئے ہيں اور حتمي سمجھوتے تک پہنچنے کا امکانات واضح  دکھائي دے رہے ہيں-حکمراں  جماعت کي جانب سے آندرے ياس شوکن ہوف نے کہا کہ کوئي بھي پرامن ايٹمي ٹيکنالوجي کے ايران کے مسلمہ حق سے انکار نہيں کرسکتا- انہوں نے کہا کہ جنيوا معاہدہ مذاکرات ميں حتمي نتائج کے حصول تک لے جانے ميں مددگار ثابت ہوگا......../169