30 نومبر 2013 - 20:30
اقوام متحدہ پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی نکتہ چینی

اسلامی جمہوریۂ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے اقوام متحدہ میں امریکی اثر و رسوخ کے سبب اقوام متحدہ کی کارکردگي کو ہدف تنقید بنایا ہے ۔

ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے اقوام متحدہ میں امریکی اثر و رسوخ کے سبب اقوام متحدہ کی کارکردگي کو ہدف تنقید بنایا ہے ۔ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں آیۃ اللہ سید حسن مدرس کی شہادت کی برسی اور یوم پارلیمنٹ کے مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حالت میں کہ اقوام متحدہ کے مختلف ادارے ، مختلف ملکوں منجملہ ایران کی مالی حمایت و مدد سے چل رہے ہيں  پھربھی اس بین الاقوامی ادارے نے امریکہ سے متاثر ہوکر ایران کے خلاف پابندی اور دباؤ ڈالنے کا اقدام  کیا۔ڈاکٹر لاریجانی نےکہا کہ بین الاقوامی اداروں نے اپنے قیام کے وقت سے لے کر اب تک اسلامی ملکوں منجملہ عراق ، افغانستان اور فلسطین کی کوئی بھی مشکل حل نہیں کی ہے اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ امریکہ کے اداروں جیسا عمل کررہا ہے ۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے اسی طرح شہید آیۃ اللہ حسن مدرس کو ایران میں پارلمنٹ کا سمبل قرار دیا اور کہا کہ آيۃ اللہ مدرس کی سیاسی بصیرت ، گہری اسلامی فکر کا آئينہ دار تھی ۔ آیۃ اللہ حسن مدرس ایران کے عظیم عالم اورسیاستداں تھے جو آئينی انقلاب کے بعد پارلمنٹ کے دوسرے دور سے چھٹے دور یعنی 17 برسوں تک عوام کے نمائندے کےطور پر ظلم ستم اور سامراج کے خلاف جرات و شجاعت کے ساتھ نبرد آزما رہے اور پہلی دسمبر 1937 کو ظالم شاہی حکومت کے کارندوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲