30 نومبر 2013 - 20:30
نواز شریف کے دورۂ کابل کے مثبت نتائج کی امید

افغانستان کی اعلی امن کونسل نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم کے کل کے دورۂ کابل کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

ابنا: افغانستان کی اعلی امن کونسل نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم کے کل کے دورۂ کابل کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ افغانستان کی اعلی امن کونسل کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے دورۂ افغانستان سے کابل اور اسلام آباد کیلئے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور امن کو فروغ حاصل ہوگا۔اس ترجمان نے پاکستان میں آزاد کئے جانے والے طالبان گروہ کے افراد کے بارے میں کہا کہ یہ افراد، حکومت افغانستان کی درخواست پر آزاد کئے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کل افغانستان کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں انھوں نے افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد فریقین نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خظاب کیا جس میں دونوں فریق نے دہشتگردی کے خلاف مہم میں دونوں ملکوں کے سنجیدہ تعاون، اچھی ہمسائیگی اور دو طرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲