ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلندی و طاقت کو شہداء و بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور رہبر انقلاب اسلامی کے رہنما ارشادات کی مرہون منت قرار دیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ " علی اکبر صالحی " نے آج تھران میں کہا کہ اسلامی جموری نظام کی سربلندی و طاقت ، شھداء و بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) ، ملت ایران کی ہمت و طاقت اور رہبر انقلاب اسلامی کے رہنما ارشادات و ھدایات کی مرہون منت ہے۔ " علی اکبر صالحی " نے ایران کے شہید ہونے والے جوہری سائنسدانوں خاصطور پر نومبر 2010 میں تھران کی شہید بہشتی یونیورسٹی کے پروفیسر " شہید شہریاری " کہ جن کو تھران میں امریکہ و صہیونی حکومت سے وابستہ عناصر نے شہید کیا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید " شہریاری " ایران کی ایک نامور علمی و اخلاقی شخصیت تھے اور انہوں نے راہ خدا میں جہاد کو نہایت ہی اچھے طریقے سے درک کرلیا تھا۔ یاد رہے کہ آج تھران میں شہید " مجیدشہریاری " کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر " شہریار علم " کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا ، جس میں ایران کی ایٹمک انرجی ایجنسی کے سربراہ سمیت ایران کے یونیورسٹی پروفیسروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484832
اسلامی جمہوریہ ایران کی اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلندی و طاقت کو شہداء و بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور رہبر انقلاب اسلامی کے رہنما ارشادات کی مرہون منت قرار دیا ہے۔