ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے ایک اعلی عہدیدار نے ایران کے جوہری مسئلہ کے حتمی حل میں ایران کے ساتھ آئندہ جوہری مذاکرات میں مغرب کی نیک نیتی کو ضروری قرار دیا ہے۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنرل " مسعود جزائری " نے آج ایران کے شمالی شہر ساری میں رضاکار فورس بسیج کے ایک اجتماع میں جنیوا میں ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب اگر ایران کے جوہری مسئلہ کے حتمی حل کا خواہاں ہے تو حتمی طور پر آئندہ ہونے والی گفتگو میں ایران کے حوالے سے اپنی نیک نیتی کو ثابت کرے۔ جنرل " مسعود جزائری " نے بعض مغربی حکام کے حالیہ بیانات کہ جو امریکہ و اس کے اتحادیوں پر ملت ایران کی بڑھتی ہوئی بے اعتمادی کا باعث بنیں ہیں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ امریکی حکومت کا متکبرانہ رویہ ، اس حکومت کے حوالے سے عالمی برادری کی نفرتوں میں اضافے کا باعث بنا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے اس اعلی عہدیدار نے جوہری مذاکرات شکست سے دوچار کرنے کے لئے دشمنوں کی ناکامی کے بارے میں مزید کہا کہ اس گفتگو میں ایران کی کامیابی ، اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کی شکست کا باعث بنی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484827
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے ایک اعلی عہدیدار نے ایران کے جوہری مسئلہ کے حتمی حل میں ایران کے ساتھ آئندہ جوہری مذاکرات میں مغرب کی نیک نیتی کو ضروری قرار دیا ہے