29 نومبر 2013 - 20:30
خداوند متعال ہمیں اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے

البصیرہ اکیڈیمی کے زیر اہتمام یوم شہادت امام زین العابدین علی بن الحسین علیہما السلام کے موقع پر منعقدہ محفل مسالمہ کے مہمان خصوصی چیئرمین آکادمی ادبیات پاکستان ملک عبدالحمید نے کہا: خداوند متعال قیامت کے روز ہمیں اہل بیت رسول اللہ(ص) کے ساتھ محشور فرمائے۔

پریس ریلیز

خدا ہمیں روز محشر اہلبیت کے غلاموں میں محشور کرے:چیئرمین اکادمی ادبیات
البصیرہ کے زیر اہتمام محفل مسالمہ کا انعقادمعروف شعراء کا بارگاہ امام میں ہدیہ عقیدت

(پ ر) اسلام آباد
کائنات کی تمام فضیلتیں اللہ کے کلام کی وجہ سے ہیں اور اس کلام میں نور کبھی جمع میں استعمال نہیں ہوا۔ان خیالات کا اظہار عبد الحمید چیئرمین اکادمی ادبیات نے فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ امام زین العابدین علیہ السلام کے روز شہادت کی مناسبت سے البصیرہ کے زیر اہتمام منعقدہ محفل مسالمہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کی حدیث ہے کہ میں اور علی علیہ السلام ایک نور سے ہیں۔خدا وند کریم روز محشر ہمیں اس خانوادے کے غلاموں سے محشور کرے۔انھوں نے کہا کہ آج کی محفل میں بہت اعلی سطح کا کلام پڑھا گیا ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ ایک ہی محفل میں اتنے پائے کے اشعار پڑھے جائیں۔ البصیرہ اور جناب ثاقب اکبر اس پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
محفل مسالمہ کی صدارت معروف نعت گو شاعر اور اسلامی مفکر جناب پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر محفل کی صدارت نے کی۔ جبکہ نظارت کے فرائض نوجوان شاعرجنید آذر نے سرانجام دیئے۔اس محفل میں راولپنڈی، اسلام آباد کے معروف شعرائے کرام جن میں ثاقب اکبر، ڈاکٹر غضنفر مہدی،میاں تنویر قادری، خاور نقوی، انجم خلیق،اصغر عابد،نورین طلعت،عابدہ تقی،علی یاسراور علی قسور قابل ذکر ہیں نے بارگاہ امام عالی مقام میں ہدیہ کلام پیش کیا۔ اس موقع پر سامعین کی بھی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ یاد رہے کہ علمی و تحقیقی ادارہ البصیرہ مخدوم سید اکبر علی شاہ کی برسی کی مناسبت سے ہر سال یہ محفل مسالمہ منعقد کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

/٭۔٭