27 نومبر 2013 - 20:30
صدر بشار اسد: جنیوا معاہدہ ایرانی قوم کی استقامت کا مظہر ہے

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ جنیوا میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان معاہدہ ایرانی قوم کی سرافرازی اور استقامت کا مظہر ہے۔

ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے ایرانی صدر کے ساتھ  ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنیوا میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان معاہدہ ایرانی قوم کی سرافرازی اور استقامت کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنیوا معاہدے سے ایران کے استقلال، استقامت اور علاقائی طاقت میں اضآفہ ہوا ہے۔ ایرانی صدر نے بھی شام کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران شامی عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھےگا۔......./169