26 نومبر 2013 - 20:30
اسلام آباد، شیعہ علماء کونسل جی بی کے وفد کی وفاقی وزیر برجیس طاہر سے خصوصی ملاقات

وفد کی قیادت صوبائی صدر ایس یو سی جی بی آغا عباس رضوی نے کی جبکہ صوبائی وزیر پانی و بجلی دیدار علی بھی موجود تھے۔

ابنا: شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت بلتستان کے ایک نمائندہ وفد نے صوبائی صدر ایس یو سی جی بی علامہ آغا عباس رضوی کی قیادت میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی۔ وفد میں صوبائی وزیر پانی و بجلی گلگت بلتستان دیدار علی، صدر ایس یو سی گلگت ڈویژن علامہ شیخ مرزا علی، صدر بلتستان ڈویژن شیخ فدا حسین عبادی اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے وفاقی وزیر سے شاہرائے قراقرم کو فوری طور کھولنے اور سکیورٹی کے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا جبکہ متبادل شاہراوں کے منصوبوں پر جلد کام شروع کرانے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں گلگت بلتستان کے طلباء کی بلاجواز گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برجیس طاہر سے اس سلسلے کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برجیس طاہر نے وفد کو تمام مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔......./169