26 نومبر 2013 - 20:30
ایران کی بحریہ امن و دوستی اور پائدار سکیورٹی کے پیغام کی حامل

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ امن و دوستی اور پائدار سکیورٹی کے پیغام کی حامل ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ امن و دوستی اور پائدار سکیورٹی کے پیغام کی حامل ہے۔ جنرل دہقان نے آج یوم بحریہ کی مناسبت سے کہا کہ ہماری اس اسٹراٹیجیک فوج نے ثابت کردیا ہے کہ وہ صلح و دوستی اور پائدار امن کے پیغام کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ اس وقت بین الاقوامی سمندروں میں بھی موجود ہے اور ملک کے تجارتی جہازوں کی حفاظت کررہی ہے۔ وزیردفاع نے کہا کہ ایران کی بحریہ خلیج فارس اور بحیرۂ عمان میں امن برقرار رکھنے میں بنیادی کردار کی حامل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲