ابنا: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے کہا کہ دینی رہنماؤں کو فتوے دے کر ان لوگوں کے اقدامات پر روک لگانا چاہیئے جو دین کے سہارے ناشائستہ اقدامات کے مرتکب ہوتے ہیں، رعب و وحشت پیدا کرتے ہیں اور بے گناہ افراد کا قتل عام کرتے ہیں۔ محمد حسن اختری نے آج ایسنا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رعب و وحشت پیدا کرنا، بے گناہ افراد کا قتل عام اور عوام کی جان و مال و ناموس پر حملے کرنا شریعت، دین اور اخلاق و انسانی اقدار کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی رہنماؤں کا یہ فریضہ ہے کہ وہ عوام کو ان احکام سے آگاہ کریں کیونکہ دہشتگردانہ کاروائياں ہر طرح سے دین و شریعت کے بر خلاف ہیں اور اسلام و احکام خداوندی کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کا فریضہ ہے کہ وہ غیر انسانی اقدامات کی مذمت کریں اور ہر طرح سے ان اقدامات کا مقابلہ کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483855
حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے کہا کہ دینی رہنماؤں کو فتوے دے کر ان لوگوں کے اقدامات پر روک لگانا چاہیئے جو دین کے سہارے ناشائستہ اقدامات کے مرتکب ہوتے ہیں۔