26 نومبر 2013 - 20:30
اکو کا تہران اجلاس وزرائے خارجہ کی ظریف سے ملاقات

تہران میں ای سی او کے اکیّسویں اجلاس کے موقع پر مختلف ملکوں منجملہ جمہوریۂ آذربائیجان، قرقیزستان افغاستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

ابنا: تہران میں ای سی او کے اکیّسویں اجلاس کے موقع پر مختلف ملکوں منجملہ جمہوریۂ آذربائیجان، قرقیزستان افغاستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز  اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سرتاج عزیز نے دونوں ملکوں کے سیکیورٹی مسائل اور علاقے میں انتہا پسندی کو لگام لگائے جانے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کے درمیان سیکیورٹی کی تدابیر اور سرحدی مذاکرات جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان کے مشیر خارجہ نے سراوان کے حالیہ دہشتگردانہ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت، دونوں ملکوں کی سرحدوں پر امن کی برقراری کیلئے سیکیورٹی وفود کے تبادلوں کیلئے آمادہ ہے۔ایران کے وزیر خارجہ اور افغانستان کے وزیر خارجہ کے درمیان بھی ہونے والی ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کے مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ اسی طرح کی گفتگوجمہوریۂ آذربائیجان وقرقیزستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲