ابنا: ذرائع کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کل اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو دعوت دی ہے کہ وہ منامہ مذاکرات میں شرکت کریں۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے خلیج فارس تعاون کونسل اور جنوب مشرقی ایشیاء کے ملکوں کی یونین کے تیسرے اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بحرین، پہلا وہ ملک رہا ہے کہ جس نے جوہری مسئلے میں ایران کے ساتھ مغربی ملکوں کے سمجھوتے کا خیر مقدم کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ منامہ مذاکرات سے متعلق کانفرنس آئندہ سولہ دسمبر کو منعقد ہوگی۔......./169
26 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483759
بحرین نے منامہ مذاکرات میں شرکت کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کو دعوت دی ہے۔