ابنا: ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقوی حسینی نے کہا ہے کہ تہران یورینیم کی افزودگی سے متعلق ایرانی قوم کے حق سے ہرگز چشم پوشی نہیں کریگا۔انھوں نے ارنا سے گفتگو میں ایران کی عوامی رضا کار فورس بسیج سے رہبر انقلاب اسلامی کے حالیہ خطاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، جس میں آپ نے ایران کے مذاکرات کاروں کی حمایت کی، کہا کہ سب کو چاہیئے کہ ایران کی مذاکرات ٹیم کی حمایت کریں تاکہ وہ مستحکم طور پر ایران کے نظام اور تہران کے قانونی حقوق کا تحفظ کرسکے۔ قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے بارہا اعلان کیا ہے کہ تہران، توسیع پسندی کے درپے نہیں ہے تاہم یورینیم کی افزودگی کا مسئلہ قابل مذاکرات نہیں ہے اور اسی طرح جوہری مسئلے میں تہران کسی کی کوئی شرط تسلیم نہیں کریگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483371
ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقوی حسینی نے کہا ہے کہ تہران یورینیم کی افزودگی سے متعلق ایرانی قوم کے حق سے ہرگز چشم پوشی نہیں کریگا۔