ابنا: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے سامنے ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں میں اسرائیل اور امریکہ کا ہاتھ ہے۔پاکستان کے دانشور ثاقب اکبر نے ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے شام میں اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کیلئے بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے سامنے دھماکہ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات سے دنیا کے عوام میں ان ملکون اور سازشی عناصر کے خلاف نفرت اورغم وغصہ میں اضافہ ہواہے۔ثاقب اکبر نے اس واقعہ کومنظم دہشتگردی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ان بم دھماکوں کی منصوبہ بندی بیرونی ملکوں میں ہوئي ہے۔واضح رہے کہ منگل کو بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے سامنے ہونے والے بم دھماکوں میں پچیس افراد شھید اورایک سو پچاس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483244
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے سامنے ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں میں اسرائیل اور امریکہ کا ہاتھ ہے۔