20 نومبر 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک پچاس رکنی تجارتی وفد کل رات ہندوستان کے دورے پر اس ملک کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچا۔

ابنا: ایران کے اس وفد کی قیادت ایران کے ایوان صنعت و تجارت کے سربراہ یحی آل اسحاق کررہے ہیں۔ ایران کا یہ وفد اپنے دو روزہ  دورۂ نئی دہلی میں ہندوستان کے تجارتی و صنعتی حکام سے مختلف صنعتی و تجارتی نیز اقتصادی مسائل پر گفتگو کریگا۔ایران کا یہ وفد نئی دہلی کے علاوہ ہندوستان کے شہر ممبئی اور حیدرآباد کا بھی دورہ کریگا۔ایرانی وفد کے ہندوستان کے اس دورے میں کئی سمجھوتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے درمیان اس وقت سولہ ارب ڈالر کی تجارت ہورہی ہے جس میں مستقبل میں مزید اضافہ ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے جو آئندہ پانچ برسوں میں پچّیس ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

.......

/169