20 نومبر 2013 - 20:30

آیت اللہ سیستانی نے شہر قم کے مئیر سے ملاقات کے دوران شہر قم میں ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا رہبر انقلاب اسلامی کی پیروی میں ملت ایران کا مستقبل تابناک ہے۔

ابنا:  آیت اللہ سیستانی نے شہر قم کے مئیر محمد دلبری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا میں قم کے ترقیاتی منصوبوں سے باخبر ہوں اور دعاگوہوں خداوند متعال آپ کو کامیابی عطا کرے۔ انہوں نے مزید کہا آپ ایک ایسے شہر کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں جس میں علماء زندگی بسر کرتے ہیں۔ اس لئے اس شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے کام بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ یاد رہے کہ شہر قم کے مئیر نے آیت اللہ سیستانی سے اس ملاقات میں شہر قم میں ترقیاتی منصوبوں کے متعلق ایک رپورٹ پیش کی۔

.......

/169