ابنا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی وفد نے پہلی مرتبہ رائے شماری میں حصہ لیا ہے۔ قابل ذکرہے کہ فلسطینی وفد نے سابق یوگوسلاویہ کے لیے ایک بین الاقوامی ٹرائبیونل کے جج کے انتخاب میں حصہ لیا ہے۔اقوام متحدہ میں فلسطینی مبصراعلیٰ ریاض منصور نے اس بارے کہا ہے کہ یہ فلسطینیوں کی اقوام متحدہ میں جدوجہد کی تاریخ میں بڑا ہی اہم اور علامتی واقعہ ہے کیونکہ عالمی برادری خاص طور پر جنرل اسمبلی فلسطین کو عالمی ادارے کا مکمل رکن بنانے کی منتظر ہے تاکہ حکومت فلسطین اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرلے۔قابل ذکرہے کہ امریکہ کی مخالفت اور سلامتی کونسل میں اس فیصلے کوویٹو کرنے کی دھمکیوں کی وجہ سے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کے لیے کی جانے والی تمام کوششیں بے نتیجہ رہی تھیں۔
.......
/169