ابنا: وزير داخلہ محمد بن نائف نے کہا ہے کہ چار نومبر سے ليکر اب تک ساٹھ ہزار سے زيادہ غير ملکي محنت کشوں کو ملک سے نکال ديا گيا ہے۔ سعودي حکام کے مطابق غير ملکي محنت کشوں کے خلاف جاري آپريشن کے دوران مجموعي طور پر نو لاکھ غير ملکي کارکنوں کو ملک سے بے دخل کيا جاچکا ہے۔سعودي عرب مي رواں سال کے آغاز سے غير ملکي محنت کشوں کے خلاف کريک ڈاؤن کا سلسلہ جاري ہے۔ سعودي عرب ميں ايک اندازے کے مطابق نوے لاکھ کے قريب غير ملکي محنت کش کام کرتے ہيں اور ان سے انتہائي طاقت فرسا کام ليا جاتا ہے۔ غيرملکي محنت کشوں ميں زيادہ تر کا تعلق پاکستان، ہندوستان، بنگلاديش، فلپائن، ايتھوپيا، يمن اور مصر جيسےممالک سے بتايا جاتا ہے۔سعودي پوليس غير ملکي محنت کشوں کي اقامت گاہوں پر حملے کرکے انہں بري طرح زد کوب اور ان کي ذاتي اشيا لوٹ رہي ہے۔ حال ہي ميں سعودي عرب ميں کام کرنے والے غير ملکي محنت کشوں نے کم تنخواہوں اور اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے غير انساني سلوک کے خلاف مظاہرے بھي کئے تھے۔
.......
/169