19 نومبر 2013 - 20:30
پیدا ہونیوالی ملکی صورتحال پرعلامہ ساجدنقوی نے سینٹرل کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سینٹرل کمیٹی کا اہم اجلاس طالب کرلیا-

ابنا: تفصیلات کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی نے سانحہ یوم عاشور راولپنڈی کے بعد پیدا ہونیوالی کشیدہ صورتحال کے حوالے سے سینٹرل کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ طلب کئے گئے اس اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحا ل خصوصاً سانحہ راولپنڈی کے بعد پنجاب سمیت ملک بھر کی کشیدہ صورتحال پرغور کیاجائیگا جبکہ تمام امور کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد علامہ سید ساجد علی نقوی آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کرینگے۔

.......

/169