ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس کے آغاز میں ایران کے ایٹمی مذاکرات اور عالمی سطح پر اس سے متعلق مسائل کے بارے میں کہا کہ ایران مکمل طرح سے اپنے ایٹمی حقوق کے حصول کے درپے ہے اور بھر پور ضمانت بھی دے رہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی طرف نہیں جائے گا۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ اگر بعض ممالک ان مذاکرات کو بے غیرت صہیونی ریاست کی حوصلہ افزائی کا موقع سمجھتے ہیں تو انہیں یہ موقع نہيں ملے گا اور ایرانی مذاکرات کار ٹیم بڑی ہوشیاری سے اسلامی نظام کے حدود کا پاس رکھے گي اور پارلیمنٹ بھی بڑے انہماک سے مذاکرات کا جائزہ لے رہی ہے۔
.......
/169