ابنا: وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کل کے جہادی آج کے دہشت گرد بن چکے ہیں، دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کیے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ لاہور کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی بدنما داغ ہے، ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، انہیں ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ کل کے جہادی آج کے دہشت گرد بن چکے ہیں، دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کئے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے، عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی اور سماجی، معاشی ترقی سے انتہا پسندانہ رجحانات پر قابو پایا جاسکتا ہے، ملکی بقا کے لئے مشترکہ کاوشوں اور اجتماعی بصیرت سے آگے بڑھنا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 482311
وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کل کے جہادی آج کے دہشت گرد بن چکے ہیں دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کیے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔