10 نومبر 2013 - 20:30
مٹھی بھرطالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستانی حکومت کی ذلت

پاکستان میں سنی اتحاد کونسل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان دنیا کی چھٹی ایٹمی طاقت ہے اور اس کا مٹھی بھر طالبان دہشت گردوں اور باغیوں سے مذاکرات کی بھیک مانگنا افسوسناک اور ملک و قوم کی ذلت کا باعث ہے۔

ابنا: پاکستان میں سنی اتحاد کونسل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان دنیا کی چھٹی ایٹمی طاقت ہے اور اس کا مٹھی بھر طالبان دہشت گردوں اور باغیوں  سے مذاکرات کی بھیک مانگنا افسوسناک اور ملک و قوم کی ذلت کا باعث ہے۔ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امریکہ سے ڈالر لینے والے حکمران ڈرون بند نہیں کرواسکتے۔ دنیا کی چھٹی ایٹمی طاقت کا مٹھی بھر دہشت گردوں سے مذاکرات کی بھیک مانگنا افسوسناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ  ڈرون حملوں کیخلاف ملک گیر دستخطی مہم چلائی جائے گی۔

.....

/169