10 نومبر 2013 - 20:30
ایران اور گروپ1+5 کے درمیان اختلافات بہت کم ہوگئے ہیں

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے ایران اور گروپ1+5 کے درمیان اختلافات بہت کم ہوگئے ہیں اور آئندہ ہفتوں ميں تفاہم تک پہنچ جائیں گے۔

ابنا: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے ایران اور گروپ1+5 کے درمیان اختلافات بہت کم ہوگئے ہیں اور آئندہ ہفتوں ميں فریقین کسی  تفاہم تک پہنچ جائیں گے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم یہ اطمینان حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں ہےاور ہم اس سلسلے میں کافی حد تک مطمئن ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل امریکہ کی 16 خفیہ ادارےبھی ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن  اور صلح آمیزہونے کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرچکے ہیں۔

واضخ رہے کہ مغربی ممالک ایران پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت ترک کردے لیکن ایران اس دباؤ کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کی غاصب حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کرےگا اور فلسطینیوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا۔ مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ خود عرب اسرائيل کو تسلیم کرچکے ہیں اور اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار کئے ہوئے ہیں اور عرب ممالک  مسئلہ فلسطین کو فراموش کرچکے ہیں اور ایران کو بھی چاہیے کہ وہ مسئلہ فلسطین کو فراموش کردے تو ایٹمی معاملہ حل ہوجائے گآ اورتمام پابندیاں  بھی ختم ہوجائیں گی ، لیکن ایران نے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی غاصب حکومت کو تسلیم نہیں کرےگا چاہے سارے عرب اسرائيل کو تسلیم کرلیں ۔

.......

/169