ابنا: ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان اکبرالدین نے کہا ہے کہ نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان کسی بھی قسم کی مفاہمت کیلئے کشمیر کی کنٹرول لائن پر امن کی برقراری کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کے خارجہ ترجمان نے نئی دہلی میں ایشیاء و یورپ کے وزرائے خارجہ کے گیارھویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے دورۂ ہندوستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید اور پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے درمیان ملاقات ہوگی جس میں کشمیر کی کنٹرول لائن پر امن کی برقراری کے مسئلے پر خاصطور سے تبادلۂ خیال ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کے حوالے سے دونوں ہی ممالک ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے رہے ہیں جبکہ فائرنگ کے حالیہ واقعات سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر کافی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس سےدونوں ملکوں کے امن کے عمل کی راہ میں رکاوٹیں بھی پیدا ہوگئی ہیں۔کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائر بندی کے سمجھوتے پر دونوں ملکوں نے سنہ دو ہزار تین میں دستخظ کئے تھے۔
.......
/169