9 نومبر 2013 - 20:30
حزب اللہ لبنان: ایران کی سفارتکاری قابل ستائش

حزب اللہ لبنان نے ایران کی سفارتکاری کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔

ابنا: حزب اللہ لبنان کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم امین السید نے بعلبک میں ہونے والی عزاداری کے اجتماع میں ایران کی کامیاب سفارتکاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی کامیاب سفارتکاری کی وجہ سے اپنے مطلوبہ اہداف تک پہنچ گیا ہے۔ سید ابراہیم السید نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ استقامت اور مزاحمت کے نتیجے میں علاقے میں نئی صورتحال جنم لے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ استقامت اور مقاومت کی کوششوں کی وجہ سے خطے میں سیاسی تبدیلیاں سامنے آ رہی ہیں اور یہ خطہ بہت جلد ان کی کوششوں کے ثمر کی مٹھاس کو محسوس کرے گا۔

.......

/169