ابنا: اس ملک کی " سوڈان سفاری " نیوز ویب سائٹ کی آج کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کی صوبائی کونسل کے رکن " بدوی الخیر ادریس " سوڈان کی معیشت پر امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں کے اثرات اس ملک کی زراعت، صنعت، سرمایہ کاری اور ہوائی صنعت کے شعبوں میں پکڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ سوڈان کی صوبائی کونسل کے رکن نے مزید کہا کہ امریکہ کی یہ پالیسیاں ، ملک کے اندر موجود بعض صہیونی لابیوں کے زیر اثر ہیں اور ان لابیوں کا سوڈان پر عائد ظالمانہ پابندیوں میں بہت بڑا کردار ہے۔ " بدوی الخیر ادریس " نے امریکہ کی بے وجہ کی دشمنی اور دوغلی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، دیگر ملکوں سوڈان کی سماجی تنظیموں ، ذرائع ابلاغ اور مختلف اداروں سے مطالبہ کیا کہ مغرب کے الزامات کے مقابلے میں سوڈان کے خلاف ظالمانہ فیصلوں کو روکنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ یاد رہے کہ امریکہ کے صدر باراک اوباما نے حال ہی میں حکم دیا ہے کہ سوڈان کے خلاف عائد پابندیاں مزید ایک سال تک بڑھا دی جائیں۔
.......
/169